دنیا
نریندر مودی بھگوان کا تحفہ ہے۔ رادھا موہن سنگھ
ہندوستان کے وزیر زراعت رادھا موھن سنگھ نے وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کو بھگوان کا تحفہ قرار دینے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ہوری طرح گاوں کے غریب اورکسانوں کےلئے وقف ہے اور جن لوگوں کو ان کا کام نظر نہیں آرہا ہو بریلی کا سورمہ لگائیں۔
رادھا موھن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسان مورچہ کی جانب سے منعقدہ قومی کسان بہبود کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد کسانوں اور دیہات کو نظر میں رکھ کر منصوبے بنائے گئے۔
لیکن کی حالت آج بھی کم و بیش ابتر بنی ہوئی ہے انھوں نے کسی بھی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ جن لوگوں نے 68 سال میں سے 60 سال حکومت کی ہے ان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے اس بات کو تصلیم کرتے ہوئے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دوسرے شعبوں میں ترقی ہوئی ہے لیکن زراعت کے معاملے میں ابھی بھی کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا۔