دنیا
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نئی دہلی: بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارت کے ٹی وی کے مطابق تامل ناڈو کے ویلور ڈسٹرکٹ میں14سالہ لڑکی کواس کے انکل نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت پر 29سالہ رکشہ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا ہے ۔
شکایت کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی تھی ۔درندہ صفت انکل اپنے رکشہ میں لڑکی کو سکول سے اس کے گھر چھوڑنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے اپنی سمت تبدیل کر لی اور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جبکہ پولیس ابتدائی شواہد کے بعد مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔