دنیا
افغان پولیس پر حملہ۔ پولیس کمانڈر سمیت 7 ہلاک
افغان صوبے تخار میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں قندہار ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 گارڈ ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے تخار میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس قافلے پر حملہ کیا گیا جس سے پولیس چیف سمیت 7محافظ ہلاک ہو گئے ۔ تاہم حملے کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کےبعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔