بھارت، ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 160ہوگئی
بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئیں جہاں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد160 ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد ، نلگنڈہ ، حیدر آباد اور راما گنڈم شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ ریاست ودیسا میں بھی مرنے والوں کی تعداد30 تک جاپہنچی ہے سن سٹروک کی وجہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ان ریاستوں میں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کرلیا ۔
بھارتی حکومت کی طرف سے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ حکومت تلنگانہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان معمول سے بہت پہلے کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے اب 16 اپریل سے 12 جون تک بند رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے سکتا ہے جبکہ گرمی کی لپیٹ میں آئے ان علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔