دنیا
اوباما تین روزہ دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے
امریکی صدر براک اوباما تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج ونڈسر محل میں مشعل کے ساتھ ملکہ برطانیہ کے ظہرانے میں شریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات بھی کریں گے۔تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں تین روزہ قیام کے دوران یورپی یونین میں رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم پر اظہار خیال کریں گے اور توقع ہے کہ وہ برطانیوی عوام کو متحد رہنے کا مشورہ دیں گے وہ آج ملکہ کے ساتھ ظہرانہ تناول کریں گے تو رات کا کھانا ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے ساتھ کھائیں گے اور ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے وہ سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں وہ برطانیہ میں تین روزہ قیام کے بعد جرمنی جائیں گے۔