دنیا

بھارت میں کروڑ پتی لوگ بھکاری بن گئے

پچھلے دنوں بھارتی ریاست ،اتر پردیش کی حکومت نے ان شخصیات کے لیے ایک پنشن اسکیم شروع کی جنہیں ریاستی اعزاز ’یش بھارتی‘ یا پھر قومی اعزاز ’پدم‘ سے نوازا گیا ہے۔یہ سکیم صرف ان افراد کے لیے مخصوص ہے جن کی جائے پیدائش یا کام کرنے کی جگہ ریاست اترپردیش میں ہو۔ اسکیم کا مقصد یہ تھا کہ جو نامور شخصیات مالی مسائل کا شکار ہیں،وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اسکیم کے تحت انھیں 50 ہزار روپے ماہانہ کی پنشن ملنا تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اسکیم کا آغاز ہوا تو کرکٹ کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے والے بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی سریش رائنا، فلمی اداکار اور رکن پارلیمان راج ببّر سمیت ایک سو سے زیادہ ’یش بھارتی اعزاز‘حاصل کرنے والی معروف شخصیات نے 50 ہزار روپے پنشن کی خاطر درخواستیں دے ڈالیں۔

پنشن طلب کرنے والے دیگر لوگوں میں اداکار راج ببّر کی اہلیہ نادرا ببّر، اداکار جمی شیر گل، نوازالدین صدیقی، کلاسیکل گلوکارہ گرجا دیوی، ڈرامہ نگار راج بساراور سابق کرکٹر محمد کیف وغیرہ شامل ہیں۔اداکار امیتابھ بچن، جیا بچّن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچّن بھی ’یش بھارتی‘ اعزاز حاصل کرنے والوں میں سے ہیں لیکن وہ پنشن لینے سے انکار کر چکے۔ یہ مثال عیاں کرتی ہے کہ روپیا بھی ایک نشے کے مانند ہےجو انسان اس نشے میں گرفتار ہو جائے ،وہ پھر اسے حاصل کرنے کے لیے اپنی عزت تک داؤ پر لگا دیتا ہے۔خدا روپے پیسے کی اندھا دھند ہوس سے بچائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close