دنیا

مٹھی بھرلوگ پاکستان اوربھارت کے عوام کے درمیان امن نہیں چاہتے

پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی کہتے ہیں کہ پاکستان اوربھارتی کے عوام امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں لیکن چند مٹھی بھر لوگوں کو شاید یہ گوارا نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہمسائے آپس میں بھائی ہوتے ہیں اس لئے ان میں تو باہمی محبت اور یگانگت ہی ہونی چاہیے۔ اس لیئے چاہے وہ کھیل کا میدان ہویا پھرموسیقی ، دونوں ممالک کے عوام امن اوربھائی چارہ چاہتے ہیں لیکن چند مٹھی بھرلوگوں کوشاید یہ گوارا نہیں۔

غلام علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری سیاسی معاملات میں فنکاروں کا کوئی عمل دخل نہیں لیکن فنکاردونوں ملکوں میں محبت کے فروغ کا پیغام دیتے ہیں لیکن کچھ ایسی طاقتیں ہیں جن کی وجہ سے اصل گڑبڑ ہوتی ہے کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہم آپس میں مل کربیٹھیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی دلی میں ہونے والی پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات سے اچھے نتائج برآمد ہوں۔

واضح رہے کہ غلام علی کوبھارت میں بڑی پزیرائی حاصل ہے تاہم جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں کئی مرتبہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں ان کے کچھ میوزک کنسرٹ منسوخ کردیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close