افعانستان ۔افغان پولیس اہلکاروں کا اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ، 9 اہلکارہلاک
افغان پولیس کی صف میں طالبان موجود ہیںجو موقع ملتے ہی اپنی پولیس اہلکار کونشانہ بناتے ہیں
قندھار: افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکاروں نے اپنی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبہ ارزگان کے حکومتی ترجمان دوست محمد خان نایاب نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو ارزگان کے جنوبی علاقے میں یہ واقع ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
اس واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد چار تھی اور وہ بعدازاں مبینہ طور پر اسلحہ ساتھ لے کر طالبان سے جا ملے۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گزشتہ سال ارزگان کے صوبائی پولیس چیف اور پھر ان کے جان نشین کو بھی افغان پولیس اہلکار وں نے قتل کر دیا تھا اور ان واقعات کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
2014 میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خون ریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں طالبان نے کئی بڑے حملے کیے ہیں۔