شراب جس کے بعد ہینگ اوور نہیں ہوتا
شمالی کوریا کے اخبار پیونگ یینگ کے مطابق ملک کے سائنسدانوں نے ایسے شراب ایجاد کی ہے جس کو زیادہ پی لینے کے بعد ہینگ اوور یا سر کا درد نہیں ہوتا۔
ریاستی اخبار کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس شراب میں 30 سے 40 فیصد الکوحل ہے لیکن اس کو پینے کے بعد اگلے روز سر میں درد نہیں ہوتا۔
اطلاعات کے مطابق یہ شراب انسم نامی مقامی جنسنگ اور چاول سے تیار کی گئی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ اس شراب کو ماہرین کو شراب نوشی کے شوقین افراد نے بہت سراہا ہے۔
اخبار کے مطابق ’کوریو‘ شراب کو چھ سال پرانی انسم سے تیار کیا جاتا ہے۔
آندرے ابراہمیئن جو شمالی کوریا کی سٹاک ایکسچینج میں کام کرنے کے لیے اکثر شمالی کوریا جاتے رہتے ہیں نے لندن میں قائم نارتھ کوریئن ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا انسم سے تیار کی گئی شراب ٹھیک ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کچھ اچھا نہیں ہوتا۔
انھوں نے مزید کہا ’شمالی کوریا میں چند بہت اچھی شرابیں ہیں لیکن میرا تجربہ یہ رہا ہے کہ دنیا کے کسی حصے میں بھی ایسی شراب نہیں ہے جس کو زیادہ پی لینے کے بعد اگلے روز ہینگ اوور نہ ہو۔