اب پودے سے موبائل چارج کرنا ممکن
بارسلونا: کہنے کو تو یہ بات سچ نہیں لگتی لیکن اب آپ ایک خاص پودے سے اپنا موبائل فون چارج کرسکتے ہیں کیونکہ اسپین کی کمپنی نے ایسا گملہ تیار کیا ہے جو فوٹو سنتھے سز عمل کے ذریعے بجلی تیار کرتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ پودے اور درخت سورج کی روشنی سے توانائی بناتے ہیں جسے ’‘ضیائی تالیف یا فوٹو سنتھے‘‘ سز کہا جاتا ہے۔ کمپنی نے اس عمل کو تھوڑا تبدیل کرکے پودے کی توانائی سے چارج بنانا شروع کردیا جس سے موبائل اور ٹیبلٹ چارج کیے جاسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک جدید گملہ تیار کیا گیا ہے جسے ’’بایو لائٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس طرح پودے سے جڑی یوایس بی پورٹ سے براہِ راست فون کو چارج کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق کئی انجینیئروں نے پودوں سے فون چارج کرنے کے نظام پر کئی برس تک محنت کی ہے۔ ان کے مطابق پروٹوٹائپ اور دیگر نمونے بہت اچھی طرح کام کررہے ہیں اور بہت کامیاب ہیں۔ اس طرح یہ ایک ماحول دوست طریقہ ہے جس کے ذریعے قدرتی نظام کو نقصان پہنچائے بغیربجلی بنائی جاسکتی ہے۔
پودے سے بجلی کی تیاری کیسے:
مرکزی طور پر فوٹو سنتھے سز سے ہی بجلی پیدا ہوتی ہے، دن ہو یا رات ایک گملے سے 3 مرتبہ موبائل فون چارج کیا جاسکتا ہے جس کی حد 5 وولٹ یا ایک ایمپیئر تک ہوسکتی ہے۔