دنیا

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

یروشلم: سرائیلی اخبارکی رپورٹ کےمطابق 2014 میں بھارت نے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کی کمپنی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کے ساتھ 50 کروڑ ڈالرکا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جسے بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او کا مؤقف ہے کہ بھارت کو اسرائیل سے خطیر رقم کا دفاعی معاہدہ کرنے کے بجائے خود اپنا میزائل سسٹم بنانا چاہئے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے ’میک ان انڈیا‘ کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد بھارت کو ہتھیارسازی کا مرکز بنانا ہے، اس منصوبےکےتحت ملک میں ہی ہتھیار تیار کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ یہ سودا منسوخ کیا گیا ہے۔ اب میزائل کی تیاری کی ذمہ داری دفاعی تحقیقی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کو دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close