دنیا

گرفتار سعودی شہزادے بلیک واٹر کی تحویل میں ہیں اور وہی تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

ریاض: کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں سے امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں۔ جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادے بلیک واٹر کی تحویل میں ہیں۔ بلیک واٹر کے اہلکار ان سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہے ہیں۔ جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم پر سعودی شہزادوں پر امریکی سیکیورٹی کمپنی ‘بلیک واٹر’ کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں۔ گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بند کیا گیا ہے جب کہ جن شہزادوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا گیا، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close