دنیا
ٹرمپ کے دورہ ایشیا کے دوران امریکی فوجیوں نے ویتنامی لڑکیوں سے نامناسب تعلقات قائم کئے
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ایشیاء کے دوران ان کے وفد میں شامل امریکی فوجیوں کے ویتنام میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ نامناسب تعلقات پیدا کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق دعوے کے منظر عام پر آنے کے بعد وائٹ ہاوس میں متعین تین فوجیوں کی ڈیوٹی کی جگہوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار وائٹ ہاوس کے شعبہ مواصلات میں متعین تھے۔ شعبہ دفاع کے ترجمان مارک ویٹ ڈی اے نے پینٹاگون کے واقعے کی تفتیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔