دنیا
سعودی عرب نے ایران پرسے پابندیاں اٹھنے پر کو تحفظات کا اظہار کردیا
ریاض: سعودی عرب نے ایران سے پابندیاں اٹھانے پرتحفظات کا اظہار کردیا، سعودی وزیر خارجہ کہتے ہیں اگر ایران نے اضافی فنڈ منفی سرگرمیوں میں استعمال کیا تو اس خطے کی سلامتی کوخطرہ ہوگا۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ زبیرالبجیر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں ایران کو حاصل ہونے والی اضافی رقم اگر منفی سرگرمیوں پرخرچ ہوتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
تاہم اگر یہ رقم ایرانی عوام کی فلاح وبہبود پرصرف کی گئی تو اس اقدام کاخیرمقدم کریں گے۔ ان کاکہنا تھا سعودی عرب اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔