دنیا

ٹرمپ نے بیٹی اور داماد کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور داماد دونوں کو وائٹ سے ہاوس سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ کہا جارہا ہے صدر ڈونلد ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کے ناکام سیاسی مشوروں کے بعد انہیں اور اپنی بیٹی ایوانکا کو حکم دیا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس سے نیویارک میں اپنے گھر منتقل ہو جائیں۔امریکی صدر نے اپنے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر کے اختیارات پہلے ہی محدود کردیئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیرڈ کوشنر کے فراہم کردہ ناکام مشوروں میں سے ایک ریاست الاباما میں سینیٹ کے مڈٹرم انتخابات میں لوتھر اسٹروجن کی حمایت کا مشورہ بھی شامل تھا جنہیں سابق جج روئے مور کے مقابلے میں زبردست ناکامی ہوئی تھی۔

اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے قانونی وکلا نے صدر کے مشیر اعلی کی حثیت سے کوشنر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے انتخابی کمپین کے دوران ایک روسی وکیل سے بھی ملاقات کی تھی جس کا مقصد حریف امیدوار ہیلری کلنٹن کی ساکھ خراب کرنے کے لیے خفیہ معلومات حاصل کرنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close