دنیا

عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔ اگرچہ سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی لیکن اسرائیلی حکام سعودی عرب کیساتھ اپنے روابط کو برملا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close