دنیا
کینیڈاکےجنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقےتک پھیل گئی
ٹورنٹو: کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ صوبہ البرٹا کے رہائشی علاقوں تک پھیل گئی۔ شہر کی اسی ہزار آبادی نکل مکانی پر مجبور ہوگئی۔
کینیڈا میں جنگل کی آگ بے قابوہوگئی ہے۔بھڑکتے شعلےصوبہ البرٹا کے رہائشی علاقے تک جاپہنچے۔ فورٹ میکمرے شہرمیں درجنوں مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔
چھ ہزار پانچ سوچالیس ایکڑپرپھیلتے ہوئے بلند شعلوں نے شہر کا مرکزی انخلا بھی بلاک کردیا ہے۔
مقامی انتظامیہ لوگوں کو شہر سے نکالنے میں مصروف ہے۔ ریسکیو سرگرمیوں کیلئے انتظامیہ نے دیگرریاستوں سےمددطلب کرلی