دنیا

چھتیس گڑھ میں بس حادثہ، کم از کم 13 ہلاک

انڈيا کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب ضلع بلرام پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اس حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم پولیس حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ نہیں ہے۔

مقامی پولیس سپرینٹنڈنٹ سدانند کمار کے مطابق:’مہندرا ٹریولز نامی کمپنی کی بس ریاست جھارکھنڈ کے علاقے گڑھوا سے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور رات کو تقریباً ساڑھے دس یا گیارہ بجے کے آس پاس دل دھووا علاقے کے پاس بے قابو ہوکر ایک نالے میں گرگئی۔

سدانند کمار کے مطابق ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آيا تو بس کی رفتار کافی تیز تھی اور یہی حادثے کی وجہ بنی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کل 63 افراد سوار تھے جن میں سے شدید زخمی ہونے والے 16 افراد کو سرگوجا اور بلاس پور کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 22 افراد کو بلرام پور کے ضلعی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close