دنیا

بغداد، دو خودکش دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 28 سے زائد زخمی

بغداد: عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے خدشہ ہے کہ دھماکوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کی باقیات ملوث ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد بغدادی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close