دنیا

روس میں بیٹے نے ایسی وجہ پر اپنی ماں کو قتل کردیا کہ جوسنے استغفار کہے

ماسکو : روس میں بیٹے نے ایسی وجہ پر اپنی ماں کو قتل کردیا کہ جوسنے استغفار کہے ۔روس کے شہر کازان میں ارب پتی شہری کے نشہ میں دھت بیٹے نے اپنی ماں کی جانب سے جنسی خواہش کے اظہار پر اسے جان سے مارڈالا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ایگور سوزن نے اپنی ماں سوزینا  پر ہوٹل کے کمرے میں اس وقت تک تشدد کیا جب تک وہ مر نہیں گئی۔ایگور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں پرحاوی ہونے والے شیطان کو نکالنا چاہتا تھا ۔

رپورٹس کے مطابق ایگور نے میڈیا او ر پولیس کو بتایا سوزینا اس کو جسمانی تعلق کیلئے اکسانے کی کوشش کررہی تھیںا س لیئے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ایگور کے مطابق میں نے ان کے گلے میں موبائل فون کے چارجر کی تار ڈال کر گلا گھونٹا اور ،میں جانتا تھا کہ میں اپنی ہی ماں کو قتل کررہا ہوں۔ایگور کے مطابق ،”میں نے ان کے چہرے پرزوردار مکے مارے،ہر مکے پر میں چیختا رہا،میں اپنے اس اقدام سے واقف تھا کہ میں اپنی ماں کا خون کرنے لگا ہوں۔“

ایگور کا کہنا تھا ،”میں نے ان کی گردن پر اس شدت سے کاٹا کہ وہاں سے بے تحاشا خون بہنے لگا جو ہر طرف بہنے لگا۔دوسری جانب سکیورٹی ادارے مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close