دنیا

علی عبداللہ صالح صنعا سے فرار ہوتے ہوئے ہلاک، یمنی وزارت داخلہ نے تصدیق کردی

صنعاء: یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح دارالحکومت صنعا سے فرار ہوتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح دارالحکومت صنعا سے فرار ہوتے وقت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح بکتر بند گاڑی کے ذریعہ صنعا سے فرار کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق علی عبداللہ صالی کے معاون عارف زوکا اور قومی کانگریس پارٹی کے سکریٹری یاسر العواضی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میں علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا دو گھنٹے قبل یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی متضاد خبریں نشر ہوئی تھیں۔ کچھ روز سے علی عبداللہ صالح کی سعودی عرب سے کسی قسم کی ڈیل کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close