دنیا

نیٹو افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم پر توجہ دے: روسی وزیر خارجہ

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ نیٹو کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم پر توجہ دے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ماسکو میں منشیات کے خلاف مہم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امید کی جا رہی تھی کہ نیٹو افغان حکومت کے ساتھ تعاون کرکے اس ملک میں منشیات کی پیداوار کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات و جرائم کے ادارے (یو این او ڈی سی) کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روسی حکام نے افغانستان میں منشیات کے خلاف مہم میں برتی جانے والی لاپرواہی پر امریکا اور نیٹو پر بارہا تنقید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close