دنیا

بچیوں سے زیادتی پہ سزائے موت اور شادی کا جھانسہ دینے پہ 3 سال قید ہوگی

مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی اسمبلی نے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے وزیر اعلٰی شیو راج چوہان نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔ قانون کے تحت چھیڑ چھاڑ، دست درازی کی سزا 3 سال اور جرمانہ ہوگی جبکہ اگر ایسا جرم دوسری بار بھی ہوا تو سزا 7 سال تک دی جاسکے گی۔ قانون کی رو سے جو لوگ 12 سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ،ان کو اب موت یا عمر قید کی سزا دی جاسکے گی۔ یہی نہیں قانون میں موجود ایک شق کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے والو ں کو 3 سال کے لیے جیل جانا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close