دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ فیصلہ، مغربی کنارے کے قریب شدید مظاہرے، درجنوں افراد گرفتار

بیت المقدس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد مغربی کنارے پر شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے بعد کئی شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسز نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر حالات کشید ہ ہوگئے ہیں،امریکی صدر کی جانب سے سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں جو کہ امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کئی فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مغربی کنارے کی سڑکوں اور عمارتوں سے دھویں کے بادل اٹھے رہے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی کئی بستیوں کو بھی جلا دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے چھاپے مار کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔ایک عینی شاہد نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کی بستیوں اور سڑکوں پر فائرنگ اور ایمبولینسز کے آوازیں سنائی دے رہے ہیں اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ علاقہ شدید جنگ کا شکار ہوگیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close