دنیا

بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی: عبدالرحمن السدیس

مکہ: حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی۔ انہوں نے حرمین شریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے ۔ یہ رسول اکرمﷺ کی جائے اسراء بھی ہے۔مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔ بانی مملکت شاہ عبد العزیز سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک مملکت کے تمام فرمانرواؤں نے قضیہ قدس کی حمایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close