دنیا

ہم جنس پرستی کا الزام ،داعش نے ایک اور نوجوان کو بلند عمارت سے دھکادے کر بھیانک موت دےدی

شام و عراق میں برسرِ پیکار دہشتگرد تنظیم داعش کے جنگجوﺅں نے ایک اور نوجوان کو ہم جنس پرستی کے الزام میں بلند و بالا عمارت سے دھکادے کر بھیانک موت دے دی ۔ڈیلی میل کے مطابق جب شامی نوجوان کو سرِ عام پانچ منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے گرایا جانے لگا تو لوگوں کی ایک کثیر تعداد یہ منظر دیکھنے کے لئے جمع ہو گئی جس میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے ۔

نوجوان کو شام کے صوبہ حلب کے شہر منبج میں موت کے گھاٹ اتار ا گیا ۔ داعش کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے عمارت کی چھت پر لے جایاگیا ہے اور پھر اسے سب کے سامنے موت کے گھاٹ اتارنے کے لئے نیچے گرا دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close