دنیا

ایک تصویر، ایک داستان

غزہ: ناجائز اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو دارالحکومت قرار دیئے جانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس اعلان کے خیر مقدم کے خلاف پوری دنیا بالخصوص پورا عالم اسلام امریکہ و اسرائیل سے اپنی شدید نفرت اور برائیت کا اظہار کررہا ہے۔ تاہم غزہ کے مسلمان اس قبیح اعلان کے خلاف سراپا احتجاج بنکر صرف امریکہ و اسرائیل سے ہی اپنی شدید نفرت کا اظہار نہیں کررہے بلکہ وہ سعودی عرب کو بھی اس جرم میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے اسے صہیونی آلہ کار اور صہیونی ہتھیار قرار دے رہے ہیں۔ زیر نظر تصویر غزہ کی ایک عام مارکیٹ کی ہے، جہاں ایک تاجر نے اپنی دکان کے باہر عالم اسلام کے حقیقی دشمنوں کی تصاویر والا بینر زمین پہ بچھایا ہوا ہے اور اس پہ سے لوگ جوتوں سمیت گزر رہے ہیں۔ اس بینر پہ جہاں امریکی و اسرائیلی سربراہوں کی تصاویر موجود ہیں وہاں شاہ سلمان کی تصویر بھی موجود ہے، جس کے چہرے پہ غزہ کے مظلوم باسیوں کے جوتوں کے نشان باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close