دنیا

بیت المقدس قابض صیہونی حکومت کیلئے قبرستان ثابت ہو گا، جنرل محمد علی

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف جنرل محمد علی جعفری نے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسجد الاقصی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل کی جعلی حکومت بیت المقدس میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد الاقصی کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی نئی سازش کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ بیت المقدس کے خلاف امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت پر اکتفا نہ کرے بلکہ اسے ناکام بنانے کے لیے عملی اقدام انجام دے۔ جنرل جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ در حقیقت مسجد الاقصی کو شہید کرنے کی امریکی و اسرائیلی مذموم کوشش کا ایک حصہ ہے اور اگر مسلمانوں نے امریکہ اور اسرائیل کی اس سازش کا مردانہ وار مقابلہ نہ کیا تو یہ وقت تیزی کے ساتھ ہاتھ سے نکل جائےگا۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایک تاریخی حماقت کا ارتکاب کیا ہے اور ان شااللہ بیت المقدس صہیونیوں کا قبرستان بنےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنے فیصلے کے ذریعہ اپنے بعض قریبی عرب دوستوں کو بھی عالمی سطح پر ذلیل و رسوا کردیا ہے اور ان کے چہرے پر پڑی اسلام کی نقاب کو اتار دیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے سے بعض عرب ممالک پہلے سے آگاہ اور با خبر تھے۔ یہ وہی ممالک ہیں جو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔ جنرل جعفری نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے خلاف عالم اسلام میں پائے جانے والے غصہ کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سعودی عرب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان امریکہ اور اسرائیل نواز غدار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close