دنیا

او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کیساتھ وزیراعلٰی پنجاب بھی شریک ہونگے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کا امریکی صدر کا فیصلہ پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔ اس سنجیدہ مسئلہ کے حل کے لئے او آئی سی نے فوری ہنگامی اجلاس 13 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب، افغانستان، مصر، لیبیا، ایران، انڈونیشیا، کویت، ملئشیا، فلسطین، عراق، بنگلہ دیش اور شام سمیت 57 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ بین الاقوامی نوعیت کی اس مذہبی اور سیاسی کشیدگی کے حل کے لئے پاکستا ن سے وزیراعظم کے ہمراہ شہباز شریف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب دنیا کے واحد صوبائی وزیراعلیٰ ہیں جو 13 دسمبر کو استنبول میں منعقد کیے جانے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس اور تقاریب میں تمام ممبر سٹیٹ کے وزرائے اعظم شرکت کرتے تھے۔ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل شہبازشریف نے عوامی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ ”وزیراعظم عباسی کے ہمراہ یروشلم کے حوالے سے منعقدہونے والی غیر معمولی کانفرنس او آئی سی میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، مسلم امہ کے قائدین کو غیر معمولی صورتحال سے نبٹنے کیلئے غیرمعمولی فیصلے کرنا ہونگے،جو فلسطین کی صورتحال سے بھی زیادہ بڑی ہے“۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close