دنیا

بی جے پی نے مودی کی ڈگریاں جاری کردیں،عام آدمی پارٹی نے پھر جعلی قراردیدیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگریوں کا تنازعہ الجھتا ہی چلا جا رہا ہے،بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم کی ڈگریاں جاری ہونے کے باوجو د عام آدمی پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے اور ان ڈگریوں کو اصل ماننے سے انکاری ہے۔

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں اور دلی کے وزیرِ اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نریندر مودی سے ان کی ڈگریوں کو جعلی قرار دینے کے لیے معافی مانگیں۔

دوسری جانب  عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے اس دعویٰ کا اعادہ کیا ہے کہ یہ ڈگریاں جعلی ہیں۔بی جے پی کے صدر دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صدر امیت شاہ نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم کی ڈگریوں کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلا رکھی تھیں۔

امیت شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گریجویشن دہلی یونیورسٹی سے اور ایم اے گجرات یونیورسٹی سے کیا۔ ایم اے انہوں نے سیاسیات میں کیا تھا۔ یہ تعلیم انہوں نے مراسلاتی کورس کے طور پر حاصل کی تھی۔ڈگریوں کے ساتھ ساتھ ان کی مار ک شیٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا ’کیجریوال اب اس کی وضاحت کریں کہ جب ان کے پاس کوئی پختہ ثبوت نہیں تھا تو انہوں نے کن بنیادوں پر وزیر اعظم کی ڈگریاں جعلی قرار دی تھیں؟۔امیت شاہ نے کہا کیجریوال نے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی کی ہے۔ ’اب وہ اس کیلئے پورے ملک سے معافی مانگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close