دنیا
سینیٹ کا صدر کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کا اعلان
برازیل کے ایوان زیریں کی جانب سے صدر ڈیلما روسیف کے مواخذے کوسینیٹ میں لے جانے پر ووٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ سینیٹ نے ووٹنگ منسوخ ہونے کے باوجود صدر کے مواخذے کی تحریک شروع کروانے پر ووٹنگ کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ کے اسپیکر نے ایوان زیریں کے قائم مقام اسپیکر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بدھ کو مواخذہ شروع کرنے کے بارے میں ووٹنگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر مواخذے کی کارروائی شروع ہوگئی تو صدر روسیف 6 ماہ کے لیے عہدے سے معطل ہوجائیں گی۔
صدر ڈیلما روسیف پر سرکاری رقوم کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ صدر ڈیلما نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔