دنیا

افغان صوبے ننگر ہار سے طالبان کا مالی مشیر گرفتار

فغان صوبے ننگر ہار سے طالبان کا مالی مشیر گرفتار کرلیا گیا۔ میر آدم سے ایک کروڑ پاکستانی روپے کے چیکس برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خبر افغان میڈیا سے جاری کی گئی۔ میر آدم نامی شخص کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

ننگر ہار کے مقامی حکام کے مطابق میر آدم کو کابل منتقل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق میر آدم سے ایک کروڑ پاکستانی روپے کے چیکس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل آج ہی کے روز افغانستان کے شہر غزنی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بھی بازیاب کروالیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close