دنیا

کابل میں کار خودکش دھماکہ، سات میڈیا کارکنان ہلاک

جس بس کو نشانہ بنایا گیا اس میں کبورہ میڈیا گروپ کے صحافیوں کے علاوہ طلوع ٹی وی اور طلوع نیوز کے کارکن بھی سوار تھے۔

اس کار خود کش حملے میں سات میڈیا کارکنان ہلاک جبکہ عام شہریوں سمیت بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب چند ماہ قبل طالبان نے اعلان کیا تھا کہ طلوع ٹی وی اور ون ٹی وی ان کے نشانے پر ہیں۔

قندوز پر طالبان کے قبضے کی کوریج کے حوالے سے طالبان طلوع ٹی وی سے ناخوش ہیں۔

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ روس کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا ہے لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ میڈیا کو نشانہ بنایا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close