دنیا
سعودی عرب کے بادشاہ سے امریکی سی آئی اے کے سربراہ کی ملاقات
ریاض: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پمپیونے ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق فریقین نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔