دنیا
حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے کیلئے 1 کروڑ امریکی ڈالر انعام کا اعلان
واشنگٹن: مریکہ نے اعلان کیا ہے کہ حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد کرنے والوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں جسے امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے اور ان کی گرفتاری میں معلومات کے لیے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ہماری پاکستانی حکومت سے متعدد بار بات ہو چکی ہے وہ( حافظ سعید ) نظر بند تھے۔ پاکستان نے حال ہی میں انھیں رہا کیا ہے اور اب ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔