دنیا

استنبول کی مسجد شدید برف باری میں بلیوں کے لئے جائے پناہ بن گئی

 ترکی کے تاریخی شہراستنبول میں شدید برفباری جاری ہے جس کے سبب جہاں انسان پریشان ہیں وہیں جانوروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس موقع پرایک پیش امامِ نے مسجد کے دروازے بے گھر بلیوں کے لئے کھول دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے ساتھ رحم دلی کا یہ کارنامہ استنبول میں واقع محمد مسجد کے امام نے انجام دیا ہے۔

مصطفیٰ ایفے نامی امام گزشتہ ایک سال سے بلیوں کو سخت ترین موسم سرما سے بچانے کے لئے یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مصطفیٰ چاہتے ہیں کہ سرد موسم میں بلیاں ٹھٹرتی نہ رہ جائیں بلکہ اللہ کا گھران کے لئے پناہ گاہ ثابت ہو

رحم دل پیش امام نہ صرف بلیوں کو رہنے کے لئے جگہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے مناسب خوراک کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال استنبول میں برفباری کاآغاز اتوار کی شب ہواجو رات بھرجاری رہی۔ برفباری کے باعث ذرائع آمدورفت متاثر ہوگئے اورتین سو پندرہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث پیرکوتمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی جبکہ شہر میں قائم متعددسرکاری دفاتروں میں بھی عملے کو چھٹی دیدی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچاجاسکے۔

محکمہ موسمیا ت کاکہناہے کہ اتوار کی شب شروع ہونے والی برفباری کا پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close