دنیا
ترکی کا امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پربنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان
انقرہ: امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کو پھانسی دینے پر ترکی نے احتجاج کرتے ہوئے ڈھاکا میں تعینات اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دینے کے معاملے پر ڈھاکا میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلالیا گیا ہے۔
ترکی کا امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزرگ سیاستدان کو اتنی بڑی سزا دینا قابل مذمت ہے۔ اس قسم کے واقعات سے ہمارے بنگلا دیشی بھائیوں کے دلوں میں نفرت کی آگ بڑھے گی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پیر اور منگل کی درمیانی شب 1971 کے واقعات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش مطیع الرحمان نظامی کو ڈھاکا سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔