دنیا

پاکستان کا فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا اعلان، امریکہ سیخ پا ہوگیا

نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت نہیں چھوڑیں گے۔ اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی پیش کی گئی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوگئی۔ اس موقع پر پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس کا دفاع پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، ہم تاریخ کے اہم ترین موڑ پر کھڑے ہیں، حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے اہم واقعات پر غیرمعمولی ردعمل دینا ضروری ہو گیا تھا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس قراداد کے ذریعے پوری عالمی برادری نے امریکا کو پیغام دیا کہ اس کے غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی، اقوام متحدہ کو عالمی پارلیمنٹ کی حیثیت حاصل ہے اور یہی وہ درست پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ عالمی ادارے پر سے فلسطینیوں کا اعتماد ختم ہو رہا تھا۔ واضح رہے کہ قرارداد سے قبل امریکا نے پوری عالمی برادری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد کی حمایت نہ کی جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس پر ہمارے فیصلے کے خلاف قرارداد میں حصہ لینے والے ممالک کی امداد بند کردیں گے جبکہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدرٹرمپ کو بتاؤں گی اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close