دنیا

دبئی میں پاکستانی نے بھارتی باس کو چھریاں مار کے قتل کردیا

دبئی:دبئی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری نے چھٹی نہ دینے پر طیش میں آکر بھارت سے تعلق رکھنے والے باس کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کا یہ واقعہ جبلِ علی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ پاکستانی نوجوان نے اپنے بھارتی سپروائزر کو چند روز قبل سپروائزر کو چھٹیوں کی درخواست دی تھی جسے ایک ہفتے بعد افسران بالا نے مسترد کردیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے سپروائزر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے سینے اور پیٹ میں چاقو کے وار کرڈالے،اس جان لیوا حملے میں باس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم نے دوسرے ملازم پر بھی حملہ کیا جو زخمی ہوگیا اور مزاحمت کے دوران قاتل کے ہاتھ سے چاقو گر گیا اور زخمی شخص نے اسے پکڑ لیا۔
پولیس افسر نے وکیل استغاثہ کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پرجب وہ جائے وقوع پہنچے تو انہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا اس وقت ملزم کے کپڑے خون آلود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول اور قاتل کے درمیان کام سے چھٹیوں کے معاملے پر تنازع شروع ہوا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مقتول کے پھیپھڑوں اور جگر پر تیز دھارآلے کے وار سے گہرے زخم آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close