پاک ایران دوستی کا ایک اور سنگ میل عبور، خشک میوہ جات سے لدی ٹرین قازقستان روانہ
ایران نے پاکستان سے قازقستان کے لئے کھانے پینے کی اشیا کی پہلی اور بڑی کھیپ روانہ کردی ہے، یہ کھیپ جنوبی ایشیا کو روسی مارکیٹ تک رسائی کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گی۔ ایرانی خبررساں ادارے ایرنا نیوز کے مطابق 350ٹن خشک میوہ جات پر مشتمل کھیپ ٹرین کے ذریعے کوئٹہ سے ایرانی شہر زہدان لائی گئی تھی جسے قازقستان کے ساحلی شہر اکتیو روانہ کیا گیا ہے ، اکتیو سے اس مال کو روسی جہازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں کوئٹہ سے اکتیو تک آلو، آم ، خشک میوہ جات اور چاول پر مشتمل ایک کھیپ روانہ کی گئی تھی۔ایران کے جنوب مشرقی ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد ارجونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خواہش ہے کہ کوئٹہ سے زاہدان تک سالانہ ایک ملین ٹن سامان کے نقل و حمل کی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 650 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن ہے اور اس کا سفر 33 کلومیٹر ہے۔