پاکستان شدت پسندوں کی قیادت کررہا ہے، افغانستان کی بھارتی بولی میں کمی نہ آئی
آج تک پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی زیادہ تر کارروائیوں کے تانے بانے افغانستان کی سرزمین سے ملتے پائے گئے ہیں لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق افغانستان اپنے ہاں دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتا آ رہا ہے حالانکہ آدھے سے زیادہ افغانستان پر اس وقت بھی طالبان کاکنٹرول ہے۔ اب مودی کی زبان بولنے والی افغان حکومت نے پاکستان پر ایک ایسا الزام عائد کر دیا ہے کہ ہر سننے والا سرپکڑ کر بیٹھ جائے گا۔ افغان نیوز چینل ’ٹولونیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ”افغانستان میں موجود داعش کے شدت پسندوں کی قیادت پاکستان کر رہا ہے۔ ان شدت پسندوں کی اکثریت کا تعلق آفریدی اور اورکزئی قبائل سے ہے جو پاکستان میں آباد ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں تاجکستان، ازبکستان اور چیچنیا کے شدت پسند بھی شامل ہیں۔”پاکستانی حکام نے کلبھوشن سے ملاقات سے قبل اس کی بیوی کی یہ چیز اتروائی تھی جو واپس نہیں کی“،بھارتی جاسوس کی ماں نے بھارت جاتے ہی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا. افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”افغانستان کے شمالی علاقے میں جمع ہونے والے داعش کے شدت پسندوں کو ہیلی کاپٹروں کے ریعے اسلحہ و دیگر امداد پہنچانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، اس کے علاوہ شدت پسندوں کو بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس علاقے میں اتارا جا رہا ہے، ان ہیلی کاپٹروں پر کوئی ایسا نشان یا علامت موجود نہیں ہوتی جن سے ان کی شناخت کی جا سکے۔