دنیا

مشترکہ آپریشن میں علی حیدر کی بازیابی ہوئی،امریکا

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے سابق وزیراعظم کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفننگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹریوڈو نے کہا ہے کہ افغان صوبے پکتیا میں امریکی اور افغان فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرایا۔

امریکی ترجمان کے مطابق علی حیدر گیلانی کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کامیاب آپریشن  افغان اہلکاروں کی صلاحیتوں اورامریکا سے دوطرفہ تعاون کا نتیجہ ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close