دنیا

شام میں داعش کو شکست دے دی گئی ہے اور اگلا ہدف النصرہ فرنٹ کو ختم کرنا ہے، روس

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ داعش کو شکست دے دی گئی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف النصرہ فرنٹ کو ختم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا بڑا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرنا تھا، جس میں روسی افواج کو کامیابی ملی ہے اور اب اگلا ہدف القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم النصرہ کو ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ شام سے داعش کے خاتمے کے لیے روس بشار الاسد کی حمایت کررہا ہے اور شام نے روس کو اپنے دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر دے دیئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close