دنیا

کابل، خبر ایجنسی اور شیعہ ثقافتی مرکز پر خودکش حملے، 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کابل: افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب دو خودکش حملے ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا شیعہ ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں خودکش حملوں میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close