دنیا

لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات

نیویارک: لندن اور جینوا کے بعد امریکی شہر نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں۔لندن اور جینوا کے بعد امریکی شہر نیویارک کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں، اشتہارات لگوانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ اشتہارات نئے سال کی آمد تک لگے رہیں گے جب کہ اس کے علاوہ ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی تاہم یہ مہم بھی ناکام ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں ٹیکسیوں پر پاکستان مخالف اشتہارات لگوائے گئے تھے جس پر دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں بسوں پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاکستان کے احتجاج پر ٹرانسپورٹ فار لندن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بسوں پر سے پاکستان مخالف نعروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close