دنیا

بھارت اپنی فوج کو قابومیں رکھے: چین

بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو قابو میں رکھے اور سرحدی معاہدوں پر عمل کرے۔ابھارتی نیوز ویب سائٹ نیو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین نے ڈوکلام تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرحدی دستوں کو قابو میں رکھنا بھارت کی ذمہ داری ہے، ساتھ ہی جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عمل بھی کیا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی فوج نے2017 میں اپنے علاقے کا پورے عزم سے دفاع کیا ہے۔ترجمان کرنل رین نے کہا کہ چینی فوج، بھارت کے ساتھ ڈوکلام تنازع سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں بھی اپنے اقتدار اعلیٰ کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close