دنیا
مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا
قاہرہ: مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت 18 افراد کوعدلیہ کی توہین کرنے پر 3،3 سال قید کی سزاسنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں 2013 میں ہونے والے پہلے آزاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد مرسی سمیت دیگر 18 افراد پرعدلیہ کی توہین کے جرم میں مقامی عدالت نے تین سال قید سنادی، عدالت نےعبدالفتح اور امرحمزاوی پر 30 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا سنادی۔واضح رہے کہ محمد مرسی 2013 کے انتخابات میں مصری صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کی متنازع پالیسیوں پر التحریر اسکوائر پر احتجاج ہوا اور مصری فوج نے محمد مرسی کو صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔