دنیا

نواز شریف کی اپنے سعودی آقاوں سے ملاقات، پاکستان میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد: ن لیگ کی قیادت نے سعودی عرب میں ڈیرے ڈال لئے جب کہ قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔ پاکستان ویوزکے مطابق (ن) لیگ کی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، نواز شریف نے اپنے آقاوں سے ملاقات میں نئے این آر او کی بات کی ہے۔ اسی لئے اپوزیشن کو بھی نئے این آراوکی بوآنے لگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ادھر اپوزیشن کو نئے این آر او کا شک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے حواری نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کریں، ان کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کوذاتی یا جماعتی مقاصد کے لئے قراردینا دو برادر ریاستوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے ناواقف اور بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کا کام ہے، وہی ایسا کرسکتے ہیں جو اپنی ہر ملاقات کو جیبیں کاٹنے کے لئے استعمال کرتا ہو وہ قومی مفاد کے لئے کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close