دنیا

دنیا پاکستان کو کیوں شک بھری نگاہ سے دیکھتی ہے؟، ٹرمپ کے مشیر نے سب بتا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان کو صرف امریکا ہی نہیں ساری دنیا دو نظروں سے دیکھتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ہوں، پاکستان کو دئیے گئے 33 ارب ڈالر صحیح جگہ نہیں لگے بلکہ وہ تمام پیسے باہر بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا دورہ پاکستان امریکا کے لحاظ سے کامیاب دورہ نہیں تھا۔

مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ پالیسی کے لحاظ بالکل فیل ہے جب کہ بھارتی لابی بہت مضبوط ہے اور اپنا کیس بڑی کامیابی سے لڑتی ہے، لندن ، نیویارک سمیت دنیا میں فری بلوچستان کی مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھرنوں سے ڈیلز آرمی کرتی ہے اور لوگ کرپشن چھپانے کے لیے باہر بھاگتے ہیں جب کہ سیاست میں کبھی بھی کوئِی چیز حرف آخر نہیں ہوسکتی،
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے امداد لینے کے باجود ہمیں صرف دھوکا دیا اور جھوٹ بولا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close