ٹرمپ کا بیان پاک امریکا تعلقات میں گیم چینجرثابت نہیں ہوگا:شمائلہ چوہدری
واشنگٹن: شمائلہ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کابیان پاک امریکا تعلقات میں گیم چینجرثابت نہیں ہوگا امریکی صدر نے غیر سفارتی انداز میں بات کی ٹرمپ نے پاکستان کے ماضی میں تعاون کا ذکر بھی نہیں کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی سابق اہلکارشمائلہ چوہدر ی کاایک مضمون میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں سپلائی لائن بند کی تھی امریکا نے شمالی روٹ استعمال کیا،امریکا نے جو شمالی روٹ استعمال کیا وہ انتہائی مہنگا تھا،شمالی روٹ کیلیے امریکا کوروس جیسے مشکل ملک سے معاملات طے کرنا پڑے سوال یہ ہے کیا امریکا کوافغان جنگ کیلیے پاکستانی روٹس کی ابھی ضرورت ہے؟انہوں نے لکھا کہ امریکی صدرکو تنازعات کی بجائے پاکستان کیساتھ ملکرکام کرنا چاہیے پہلے بھی امداد روکنے کی پالیسی فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکی تھی۔شمائلہ چوہدری لکھتی ہیں کہ پاکستان کوسیکیورٹی امدادامریکی فوجی آلات کی فروخت پربراہ راست ادا ہوتی ہے امداد پاکستان کی فضائی وزمینی راستوں کے ذریعے سامان لے جانے پرادا ہوتی ہے۔